خبرنامہ خیبر پختونخوا

پاراچنار دھماکے میں 20افراد شہید

راولپنڈی: (ملت+آئی این پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاراچنار دھماکے میں 20افراد شہید اور 30 زخمی ہوئے۔ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاراچنار میں سبزی مارکیٹ میں ہونے والے دھماکے میں20افراد شہید جبکہ 30زخمی ہوئے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق بارودی سرنگ کادھماکہ صبح8بج کر50منٹ پر ہوا،دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا،دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو سی ایم ایچ اور لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پاک فوج اور ایف سی کی ٹیموں نے ریلیف اور ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔۔۔۔(خ م)