خبرنامہ خیبر پختونخوا

پارا چنار:حامد طوری کے قتل کے الزام میں 4افراد گرفتار

پارا چنار (آئی این پی)پیپلزپارٹی کرم ایجنسی کے صدر حامد طوری کے قتل کے الزا م میں چار افرا دکو گرفتار کرلیا گیا۔پولیٹیکل حکام نے لیویز کے چھ اہلکاروں کو بھی برطرف کرکے گرفتار کرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق قتل کی تحقیقات کیلئے کوہاٹ سے پولیس کی پانچ رکنی ٹیم پاراچنار پہنچ گئی۔ جائے وقوع سے ملنے والے حامد طوری کے موبائل کے ذریعے تحقیقاتی ٹیم نے قتل کی تحقیقات کا آغاز کردیاہے جبکہ واقع کے وقت قریب موجود لیویز کے چھ اہلکاروں کو برطرف کرکے گرفتار کرلیاگیا ہے۔