خبرنامہ خیبر پختونخوا

پاکستان مسلم لیگ(ن) نے ملک کو ترقی کی راہ پرڈال دیاہے‘ حاجی حلیم

پشاور: ( اے پی پی) مسلم لیگ(ن) کے رہنماء حاجی حلیم شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے اقدامات کے نتیجے میں ملک کو درپیش خطرات سے مقابلے اور عوامی مسائل کے حل کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے‘ حاجی حلیم شاہ نے کہاکہ حکومتی پالیسیوں کے نتیجے میں نہ صرف امن وامان کی صورت حال اب پہلے سے بہت بہتر ہے بلکہ اقتصادی شعبہ بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہواہے‘ انہوں نے کہاکہ انہی پالیسیوں کی بدولت ملک میں سرمایہ کاری بڑھی ہے‘ کاروباری سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہواہے اور عوام گزشتہ دور حکومت کے مقابلے میں مطمئن نظر آتے ہیں‘ اس موقع پر (ن) لیگی راہنما انور کمال مروت مرحوم کی پارٹی اور علاقے کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیاگیا اور ایک قرارداد کے ذریعے مسلم لیگ (ن)کی صوبائی اور مرکزی قیادت پر اعتماد کااظہار کیاگیا۔