خبرنامہ خیبر پختونخوا

پاکستان میں موجودہ سیاسی نظام ناکام ہوچکا، سراج الحق

پاکستان میں موجودہ

پاکستان میں موجودہ سیاسی نظام ناکام ہوچکا، سراج الحق

پشاور:(ملت آن لائن) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان میں موجودہ سیاسی نظام ناکام ہوچکا ہے اور یہ ملاوٹ اور کرپشن کا نظام سیاسی جماعتوں نے ہی دیا ہے۔ جماعت اسلامی کی جانب سے خیبرپختونخوا کے شہر نوشہرہ کی واپڈا کالونی میں پنڈال سجایا گیا اور بھرپور سیاسی قوت کا مظاہرہ کیا گیا۔ جلسہ عام سے سراج الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم خود کہتے ہیں عدالتوں میں انصاف نہیں حالانکہ یہ ملاوٹ اور کرپشن کا نظام موجودہ سیاسی جماعتوں نے ہی دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صورتحال یہی رہی تو اسمگلر سینیٹ اور قومی اسمبلی کے رکن بن جائیں گے لیکن سرزمین پاکستان کو ایک انقلابی لیڈر کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر انہوں نے جماعت اسلامی میں نئے آنے والوں کو خوش آمدید بھی کہا