خبرنامہ خیبر پختونخوا

پاک افغان سرحد کے قریب دھماکا: اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی

چمن (ملت آن لائن)پاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔

چمن میں پاک افغان سرحد پر ٹیکسی اسٹینڈ سے کچھ ہی دور پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 10 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

لیویز ذرائع کے مطابق زخمیوں کو سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں جب کہ دھماکے کے نتیجے میں ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔

لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جن میں 5 کی حالت تشویشناک ہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد پاک افغان سرحد کو سیل کر دیا گیا ہے۔
پاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔