خبرنامہ خیبر پختونخوا

پاک افغان سرحد ی علاقے میں امریکی ڈرون حملہ، 3 افراد ہلاک

ہنگو:(اے پی پی)لوئرکرم ایجنسی کے قریب پاک افغان سرحد ی علاقے میں امریکی ڈرون حملے میں اہم شدت پسندکمانڈر سمیت 3افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا ہے۔ حملے میں 3 مکان مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز امریکی جاسوس طیارے نے لوئر کرم ایجنسی کے قریب پاک افغان سرحد ی علاقے میں مختلف مقامات پر3گھر وں پر میزائل فائر کیے، جس میں اہم کمانڈر سمیت 3 افراد جاں بحق ایک زخمی ہو گئے۔ذرائع نے بتایا کہ ڈرون حملہ دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، حملے کے نتیجے میں 2 گاڑیاں تباہ، جبکہ ایک شہری زد میں آکر زخمی ہو گیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد کے ساتھ لوئر کرم ایجنسی کے علاقے شھیدانو ڈھنڈ میں مشتبہ عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر ڈرون سے متعدد میزائل فائر کیے گئے۔ڈرون حملے کے نتیجے میں عسکریت پسندوں کے 3 ٹھکانے تباہ ہو ئے، امریکی جاسوس طیارے کی نقل و حرکت سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔