خبرنامہ خیبر پختونخوا

پخہ غلام میں قبرستان کا مسئلہ شدت اختیار کرگیا

پشاور:( اے پی پی )صوبائی دارلحکومت پشاور کے علاقہ پخہ غلام میں قبرستان کا مسئلہ شدت اختیار کرگیا ‘ مسئلہ حل نہ ہونے کی صورت میں دو گروہوں کے درمیان خونی تصادم کا خطرہ بڑھ گیا ہے ۔ پخہ غلام مہمند آباد کے مکینوں نور محمد ‘ رضا خان ‘ اسلم ‘ عدنان ‘ مثل خان اور دیگر نے بتایا کہ علاقہ مکینوں کو اس وقت قبرستان کا مسئلہ درپیش ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پخہ غلام میں وقف قبرستان پر با اثر افراد نے قبضہ کیا ہوا ہے جس کے وجہ سے مہمند آباد کے مکین دور دراز علاقوں میں میتیں دفنا نے پر مجبور ہیں جبکہ مہمند آباد اور پخہ غلام کے مکینوں کے درمیان قبرستان کے مسئلے پر دو بار خوانی تصادم بھی ہوا ہے جس میں کئی قیمتیں جانیں ضائع ہوچکی ہیں ۔