خبرنامہ خیبر پختونخوا

پرویزخٹک پرتنقید، کپتان نےشواہد مانگ لئے

اسلام آباد:(آئی این پی) کپتان کا پانچ کھلاڑیوں کی کے پی ٹیم قائد کے خلاف بغاوت کا شدید نوٹس۔ اندرونی معاملات میڈیا میں اچھالنا ٹیم ڈسپلن کی خلاف ورزی قرار ۔ پانچوں سے پرویز خٹک پر الزامات کے شواہد سات روز میں طلب کر لئے۔ ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق عمران خان نے اپنے پانچ ارکان قومی اسمبلی کی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پر کھلے عام تنقید پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے ۔ ارکان کے طرز عمل کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے متنبہ کیا گیا ہےکہ وہ اختلافات میڈیا پر اچھالنے سے باز رہیں ۔ کپتان نے پانچوں ارکان قومی اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور صوبائی حکومت کے خلاف شکایات کی تفصیلات اور شواہد ایک ہفتے کے اندر چیئرمین سیکرٹریٹ میں جمع کرائیں۔