خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاو،عدالت نے جرم ثابت نہ ہونے پر دوملزموں کو بری کر دیا

پشاور (ملت + آئی این پی) ایڈیشنل سیشن جج فرح عطاء اللہ نے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے کے الزام میں دوملزموں کوجرم ثابت نہ ہونے پر بری کردیاہے ملزمان کی جانب سے کیس کی پیروی فرحانہ مروت ایڈووکیٹ کررہی تھیں استغاثہ کے مطابق اجمیرعلی اور احسان اللہ ساکن میران شاہ پرالزام تھا کہ انکے فلائنگ کوچ نمبر6407سے 20اپریل2014ء کو 35کلوچرس برآمدکی گئی تھی گزشتہ روز فاضل عدالت نے دائر مقدمے کی سماعت کی وکلاء کے دلائل اورگواہوں کے بیانات مکمل ہونے کے بعد دوملزمان کو کیس میں ناقص تفتیش کی بنیاد پر بری کردیاگیاہے۔