خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور،نوشہرہ:پولیس کا سرچ آپریشن،40 افراد گرفتار

پشاور:(اے پی پی) پشاور کینٹ اور نوشہرہ کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کرکے چالیس مشتبہ افراد کوگرفتار کرلیا گیا۔ دوران کارروائیاسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے پولیس نے پشاور کینٹ کے علاقیگلبرگ اور باڑہ روڈ پر سرچ آپریشن کیا اورتیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔نوشہرہ کے علاقے پبی اور اکبر پورہ میں بھی پولیس اور حساس اداروں نے کارروائی کے دوران دس مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ز یر حراست ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ تمامافراد کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔