خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور،کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والابھتہ خور گرفتار

پشاور(آئی این پی)محکمہ انسداد دہشتگردی پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے بھتہ خور کو گرفتار کرلیا۔
مبینہ دہشتگرد نے پشاور کے علاقے داودزئی میں ڈاکٹر سے 50 لاکھ بھتے کا مطالبہ کر رکھا تھا اور ادائیگی نہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھی۔ ملزم کو سی ٹی ڈی نے ناگمان میں ایک کاروائی کے دوران گرفتار کیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ ملزم سے تحقیقات کی جارہی ہے۔