خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور:انتظامیہ نے افغان مہاجرین کو سیکورٹی رسک قرار دے دیا

پشاور:(آئی این پی) کنٹونمنٹ بورڈانتظامیہ نے افغان مہاجرین کوسیکورٹی رسک قراردیااوران کی بے دخلی کے لیے احکامات جاری کردیے ہیں. کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق پشاور چھاونی میں کمرشل جائیدادوں کے مالکان کے ہاں افغان مہاجرین بطورسیلزمین اورکرایہ دارکی حیثیت سے موجودہیں جوکہ امن عامہ کے لیے باعث تشویش ہے. کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے مراسلے میں ایسے تمام کمرشل جائیدادوں کے مالکان کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ افغان مہاجرین کوفوری نکالیں بصورت دیگران مالکان کو دہشت گردوں کے سہولت کار تصورکرکے ان کے خلاف کاورائی عمل میں لائے جائیگی۔