خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور:جرائم پیشہ افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

پشاور:(ملت+اے پی پی) کے نواحی علاقے ہندکو دامان میں جرائم پیشہ افراد اور پولیس پارٹی کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا جبکہ مفرور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ تھانہ خزانہ کی حدود ہندکو دامان میں ایک تقریب کے دوران مفروروں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس پارٹی نے گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا تاہم پولیس کو دیکھتے ہی جرائم پیشہ افراد نے فائرنگ کر دی۔ جس سے ایک پولیس اہلکار اکبر علی جاں بحق ہوگیا جب کہ جرائم پیشہ افراد فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مفروروں کو گرفتار کرنے کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ۔