خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور:جواں سال لڑکے کی نعش برآمد

پشاور: (اے پی پی)پشاور کے علاقہ حیات آباد سے جواں سال لڑکے کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ جسے تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا۔مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ پولیس کے مطابق حیات آباد میں باغ ناران کے قریب ایک جواں سال لڑکے کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ مقتول کی عمرتقریباً پندرہ سال ہے ۔ جسے تیز دھار آلے سے قتل کیاگیا۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کےلئے مردہ خانہ منتقل کردیا ہے۔ مقتول کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔