خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور:سرچ آپریشن ایک اشتہاری سمیت32 افراد گرفتار

پشاور(آئی این پی )پشاور پولیس نے گلبہار اور ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کیا، سرچ آپریشن میں اشتہاری سمیت32 افراد کو گرفتارکیا گیا ۔ پولیس کے مطابق آپریشن رات گئے گلبہار اور ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران ایک اشتہاری اور 21 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جب کہ کرایہ داری کے کوائف مکمل نہ کرنے پر 8 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار افراد سے پستول، کارتوس اور منشیات برآمد کی گئی ہے۔ گرفتار افراد کے خلاف ،مقدمات درج کئے گئے ہیں۔