خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاورضمنی الیکشن، دوپٹہ اتارکر کلاشنکوف چلا سکتی ہوں نگہت اورکزئی

پشاور:(آئی این پی)حلقہ پی کے 8 میں جاری ضمنی الیکشن میں خزانہ بالا پولنگ اسٹیشن میں خواتین کو ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت نہ دینے پر عمائدینِ علاقہ اور سیاسی جماعتوں کے درمیان تنازع پیدا ہونے پر معطل پولنگ عمل کورکنِ اسمبلی نکہت اورکزئی نے بحال کروادیا۔خیبر پختونخواہ اسمبلی کے حلقہ پی کے 8 میں جاری ضمنی الیکشن کی گہما گہمی جاری تھی کہ خزانہ بالا پولنگ استیشن میں خواتین کو ووٹ کاسٹ نہ کرنے دینے پر عمائدینِ عالقہ اور سیاسی جماعتوں کے درمیان تنازعہ پیدا ہو نے سے علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی اور پولنگ کا عمل معطل ہوگیا تھا۔اس موقع پر رکنِ اسمبلی نکہت اورکزئی نے دھواں دھار انٹری دیتے ہوئے پولنگ اسٹیشن سے تمام مردوں کو نکال کر خواتین سے ووٹ کاسٹ کروائے،اس موقع پر اُن کا کہنا تھا کہ طالبان سے نہیں ڈری تو یہ سیاسی لوگ کیا چیز ہیں؟
دوپٹہ اتار کر کلاشنکوف چلا سکتی ہوں،مجبور نہ کیا جائے۔حلقہ پی کے 8 کے پولنگ اسٹیشن خزانہ بالا میں 950 رجسٹرڈ خواتین ووٹر تھیں،جہاں صبح تک محض 5 ووٹ کاسٹ ہوئے تھے۔ اس موقع پر عمائدین ِ علاقہ کا کہنا تھا کہ مخلوط پولنگ اسٹیشن ہماری روایات کے خلاف ہیں، ہم مردوں کے ہجوم میں اپنی خواتین کو نہیں بھیج سکتے۔الیکشن کمیشن کو مردوں اور خواتین کے لیے علیحدہ علیحدہ پولنگ اسٹیشن بنانا چاہیے تھے۔علاقہ عمائدین کے مو قف کے بعد سیاسی جماعتوں نے الیکشن کمیشن کی جانب سے مردوں اور عورتوں کے لیے علیحدہ علیحدہ پولنگ اسٹیشن قائم نہ کرنے پر احتجاج کیا،جس کے باعث کشیدگی بڑھ گئی اور پولنگ اسٹیشن میں انتخابی عمل معطل ہو گیا،جسے رکنِ صوبائی اسمبلی نکہت ارکزئی نے بحال کرویا۔