خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور:مسلح افراد کا سکول پرحملہ؛ طلبہ پرتشدد

پشاور: (آئی این پی)پشاور کے علاقے گلبر گ میں مسلح افراد نے سکول پر حملہ کرکے طلبہ کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا ۔ پیر کی صبح آتشیں اسلح سے لیس مسلح افراد نے گلبرگ کے علاقے میں واقع ایک سکول پر حملہ کردیا اور طلبہ کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ سکول انتظامیہ نے فوری طور پر مسلح افراد کے حملہ کی اطلاع پولیس ہیلپ لائن پر دی جس پر پولیس کی بھاری نفری مذکورہ سکول میں پہنچ گئی اور تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑا ایزی پیسہ کے معاملے پر ہوا جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے کے بارے میں بھی سوچا جارہا ہے۔