خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاورمیں ایک اور پولیس اہلکار ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن گیا

پشاور(آئی این پی )پشاور میں ایک اور پولیس اہلکار ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن گیا۔ یہ واقعہ پشاور کے مضافات میں پھندو کے علاقے میں پیش آیا۔ پولیس اہلکاروں کے مطابق سپاہی اعجاز پشتخرہ تھانے میں تفتیش کے شعبے میں تعینات تھے اور رات سادہ کپڑوں میں گھر سے باہر نکلے تو نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔ پولیس اہلکاروں نے بتایا کہ حملہ آور موٹر سائکل پر سوار تھے اور واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔ اعجاز ضلع صوابی کے رہائشی تھے۔ چند روز پہلے پشاور کے تہکال کے علاقے میں نامعلوم افراد نے ایک مدرسے پر دستی بم پھینکا تھا جس میں 18 افراد زخمی ہو گئے تھے۔