خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاورمیں سرچ آپریشن کے دوران 50 افراد گرفتار، اسلحہ اورمنشات برآمد

پشاور:(آئی این پی ) پولیس کی جانب سے اخوان آباد،شاہ ڈھنڈ اور شفتل بانڈہ میں سرچ آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں 50 افراد گرفتارجب کہ اسلحہ اورمنشات برآمد کی گئیں۔ پشاورمیں پولیس کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں 50 افراد گرفتارجب کہ مختلف بور کا اسلحہ اور منشات بھی برآمد کی گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آپریشن اخوان آباد،شاہ ڈھنڈ اور شفتل بانڈہ میں سرچ آپریشن کیا گیا جب کہ اس دوران گرفتار ہونے والے افراد میں غیرقانونی طور پر مقیم 10 افغان باشدے بھی شامل ہیں۔