خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاورمیں سیکیورٹی فورسز کاآپریشن، افغان باشندوں سمیت 253 افراد گرفتار

پشاور:(آئی این پی ) پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں آپریشن کے دوران 253 افراد گرفتار کیے گئے۔ پشاور کے مختلف علاقوں میں پولیس و سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مشترکہ سرچ آپریشن کیا گیا، سرچ آپریشن کے دوران 300 سے زیادہ گھروں کی تلاشی لی گئی جب کہ آپریشن میں 253 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن ہشت نگری، گلبہار، پشتخرہ، حیات آباد، سربند کے علاقوں میں کیا گیا جب کہ زیرحراست افراد میں 63 افغان باشندے شامل ہیں۔