خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاورمیں چوہوں کے کاٹنے سے مزید 23 افراداسپتال پہنچ گئے

پشاور: (آئی این پی) پشاور میں چوہوں کے کاٹنے کے بڑھتے واقعات لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ کیلیے درد سر بن گئے ہیں، منگل کو بھی مزید 23 متاثرہ افراد کو چوہوں کے کاٹنے کے باعث اسپتال لایا گیا جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 423 ہوگئی ہے۔ ایک مریض کیلیے870 روپے کا انجکشن درکار ہوتا ہے جبکہ جسم کے اوپر کے حصے پر کاٹنے کی صورت میں4 انجکشن لگانے کی ضرورت ہوتی ہے جس میں زیادہ خرچہ درکار ہوتا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق اب تک آنے والے مریضوں میں زیادہ بچے ہیں جن کی تعداد 195 ہے جبکہ141 مرد اور86 خواتین کو بھی چوہوں کے کاٹنے کے باعث اسپتال لایاگیا۔