خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاورپولیس کاسرچ آپریشن ، 86 مشتبہ افرادزیر حراست

پشاور(آئی این پی )پشاورکے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے 86 مشتبہ افرادکو حراست میں لے لیا جن میں 22 افغان باشندے بھی شامل ہیں۔پولیس حکام کے مطابق سرچ آپریشن سربند، حیات آباد، پھندو، ہشت نگری اور ملحقہ علاقوں میں کیاگیاجس کے دوران 22افغان باشندوں سمیت 86 مشتبہ افرادکوحراست میں لیاگیا۔افغان باشندے پشاور میں غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔ مشتبہ افرادکے قبضے سے 7 پستول اورسینکڑوں کارتوس برآمد ہوئے۔لیڈیز پولیس اور سنیفرڈاگز کی مدد سے 3سو سیزیادہ گھروں کو چیک کیاگیا۔