خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاورپولیس کا سرچ آپریشن 31 مشتبہ افراد زیر حراس

پشاور: (اے پی پی)پشاورپولیس نے اندرون شہر سرچ آپریشن کے دوران 31 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ قمار بازی کے اڈوں پربھی چھاپے مارے گئے۔پولیس کے مطابق تھانہ کوتوالی کی حدود میں اندرون گنج کے علاقہ میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران ایک افغان باشندے سمیت 31 مشتبہ افرادکو حراست میں لیاگیا۔آپریشن کے دوران جوے کے اڈوں پر بھی چھاپے مارےگئے، اور لاکھوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی۔ 8 قمار بازوں کوبھی گرفتارکیاگیاہے۔