خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاورپولیس کا شہر بھرمیں سرچ آپریشن 73سےزائد افراد گرفتار

پشاور:(آئی این پی ) خیبر پختونخواہ کے مرکزی شہر پشاور میں پولیس نے شہر بھر میں مختلف سرچ آپریشن کے دوران دس آفغان باشندوں اور اشتہاریوں سمیت 73سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیاہے۔ پولیس نے جن علاقوں میں سرچ آپریشن کیے ہیں ان میں بھانہ ماڑی ،یکہ توت ،ناصر باغ سمیت مختلف علاقے شامل ہیں .جبکہ گرفتار افراد سے اسلحہ بھی برآمدہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پکڑے گئے افراد میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد بھی شامل ہیں۔جبکہ پولیس نے گرفتار افراد کو مزید تفتیش کے لیے متعلقہ تھانوں کو منتقل کر دیا ہے۔ مشتبہ افراد سے برآمد ہونے والے اسلحہ میں ایک عدد کلاشنکوف،تین عدد پستول اور سو سے زائد خول شامل ہیں۔