خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاورپولیس کی کارروائی، اشتہاری سمیت 22 افراد گرفتار

پشاور: (آئی این پی ) پشاور میں حیات آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک اشتہاری سمیت 22 افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کی ۔ پشاور کے علاقے حیات آباد میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے حیات آباد پولیس نے ایک اشتہاری مجرم، 11 مشتبہ افراد، 5 غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندے اور 5 افراد کو کرایہ داری کے کوائف مکمل نہ کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمدکی گئی۔