خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاورپولیس کی کارروائی، 5 افغان باشندوں سمیت 39مشتبہ افراد گرفتار

پشاور(آئی این پی ) پشاورپولیس نے تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود اور اس کے مختلف علاقوں میں سرچ اپریشن کے دوران پانچ آفغان باشندوں سمیت انتالیس مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کرلی گئیں ۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود اور اس کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افرادکے موجودگی کی اطلاع پر سرچ اپریشن کرتے ہوئے پانچ آفغان باشندوں سمیت انتالیس مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی ہیں۔ پولیس کے مطابق زیر حراست افراد میں غیرقانونی طورپر مقیم افراد بھی شامل ہیں، جبکہ پولیس کی جانب سے گرفتار افراد کو مذید تفتیش کے لیے تھانہ بھانہ ماڑی کو منتقل کردیا گیا ہے۔