خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور:کرنل طارق غفورکےقتل میں ملوث دوٹارگٹ کلرزگرفتار

پشاور:(اے پی پی) پشاور میں 11 مارچ 2016ء کو نامعلوم ٹارگٹ کلرز نے اچینی کے علاقہ میں کرنل طارق غفور پر فائرنگ کی جس سے وہ شہید ہو گئے تھے ۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لئے سائنسی بنیادوں پر تفتیش کی اور دو ملزمان امتیاز عرف فاروق اور حسین جان کو گرفتار کر لیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ ملزمان افغانستان کی جیل میں قید تھے جہاں انہیں 10 لاکھ کے عوض کرنل طارق غفور کو قتل کرنے کا ٹارگٹ ملا۔ سربند پولیس نے قتل کی ایک اور واردات کا سراغ لگاتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے غیرت کے نام پر نوجوان ابراہیم کو قتل کر کے نعش قبرستان میں پھینک دی تھی۔ پولیس نے دونوں وارداتوں میں نامزد ملزمان کے خلاف درج مقدمات کے تحت مزید تفتیش شروع کر دی ہے جس میں اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔