خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاورہائیکورٹ نےفوجی عدالت سےسزائےموت پانےوالے3مجرمان کی سزامعطل کردی

پشاور(آئی این پی )پشاور ہائی کورٹ نے فوجی عدالت کی جانب سے 3 افراد کو سنائی گئی سزائے موت کا حکم معطل کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا ۔ عدالت عالیہ کا 2 رکنی بینچ جسٹس یحیٰ آفریدی اور جسٹس وقار احمد سیٹھ پر مشتمل تھا، فوجی عدالت نے محمد طیب، محمد ایاز اور محمد جلال نامی ان ملزمان کو دہشت گردی کے الزام میں سزائے موت کا حکم سنایا تھا جس کی توثیق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی کی تھی تاہم عدالت کو بتایا گیا کہ اس سلسلے میں ایک کیس سپریم کورٹ کے روبرو بھی زیر سماعت ہے جس کی وجہ سے عدالت نے سزا معطل کرتے ہوئے وفاق سے جواب طلب کرلیا ۔