خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور: اسپتالوں میں لازمی سروسز ایکٹ کے نفاذ پر شاہ محمود قریشی کی مخالفت

پشاور: (اے پی پی)تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے خیبرپختونخوا کے اسپتالوں میں لازمی سروسز ایکٹ نافذ کیے جانے کی مخالفت کردی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں لازمی سروسز ایکٹ کا نفاذ غیر ضروری ہے۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں لازمی سروسزایکٹ کے نفاذ کو عمران خان کی حمایت حاصل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایکٹ کے نفاذ کے بارے میں شاہ محمود قریشی کا سوشل میڈیا پر بیان ان کی ذاتی رائے ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ شاہ محمود قریشی کا بیان پارٹی موقف کی ترجمانی نہیں کرتا۔