خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور :تاجر رہنما کے قتل کیخلاف احتجاجاًمارکیٹیں بند

پشاور: (اے پی پی)دن دیہاڑے تاجر رہنما کے قتل کے بعد تاجروں نے احتجاجا شہر کی بڑی چھوٹی مارکیٹیں ،پلازے اور بازار بندکردیئے۔
چیمبرآف کامرس کے سابق حاجی حلیم جان کو دن دیہاڑے قصہ خوانی بازار میں نامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ حاجی حلیم جان کے بہیمانہ قتل کے بعد تاجروں نےشہرکے چھوٹے بڑے بازار بند کردیئے۔ قصہ خوانی، اندرشہر،صرافہ بازار، ڈبگری گارڈن اور ملحقہ بازار،رامداس بازار سمیت دیگر بازار بند ہوگئے۔ تاجر رہنما حاجی حلیم جان کی نماز جنازہ شام 6بجے قصہ خوانی بازار میں ادا کی جائے گی ۔قصہ خوانی بازار میں شہر بھر سے آئے ہوئے دکاندار ان کے صدور اور دیگر عہدیدار وں نے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کےلئے ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔تاجروں نے ابتدائی طورپر قصہ خوانی میں احتجاجاً دھرنا دیا