خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور: سات مارٹر شیل ناکارہ بنادیئے گئے،گودام مالک گرفتار

پشاور(آئی این پی )پشاور کے علاقے باڑہ روڈ پر گودام سے برآمد ہونے والے سات مارٹر شیل ناکارہ بنادیئے گئے ہیں۔گودام کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا جو افغان باشندہ ہے۔ پولیس کے مطابق باڑہ قدیم سربند کے قریب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک گودام سے سات مارٹر شیل برآمد کر لیے جبکہ ملزم محمد حسن کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے فوری طور پر بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کر لیاجس نے موقع پر پہنچ کر مارٹر شیل ناکارہ بنا دیئے۔ گرفتار ملزم محمد حسن کا تعلق افغانستان سے ہے۔