خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور: سرچ آپریشن ،4 افغان باشندوں سمیت55 مشتبہ افراد گرفتار

پشاور : ( اے پی پی ) پشاور کے علاقے حیات آباد میں پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 55 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار افراد کے قبضے سے منشیات 2 کلاشنکوف اور کارتوس برآمد کرلئے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق حیات آباد میں رات گئے آپریشن کیا گیا ہے جس میں 4 غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔گرفتار افراد میں 22 مشتبہ کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جب کہ 29 افراد کو کرایہ داری کے کوائف مکمل نہ ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے۔