خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور :فرنٹیئر کانسٹیبلری کی کوئیک رسپانس فورس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ

پشاور.:(اے پی پی).پشاور میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کی کوئیک رسپانس فورس کے 190 جوانوں نے تربیت مکمل کرلی ہے۔ تربیت حاصل کرنے والےاہل کاروں نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ بھی کیا۔فائرنگ رینج میں جدید خطوط پرتربیت حاصل کرنےوالےجوانوں نےاہداف کونشانہ بنانے، دہشت گردوں کےخلاف ایکشن اوروی وی آئی پیز کی سیکیورٹی سمیت مختلف آپریشن کا عملی مظاہرہ کیا۔ وزیراعلی پرویزخٹک پاسنگ آوٹ پریڈ کے مہمان خصوصی تھے۔ انھوں نےایف سی اہل کاروں کے لیے انٹرنل سیکیورٹی ڈیوٹی الاونس بحال کرنےکا اعلان کیا۔ ایف سی کمانڈنٹ لیاقت علی خان نے اس موقع پربتایا کہ ایف سی کے 29 پلاٹون پولیس کےشانہ بشانہ دہشت گردی سےنبردآزماہیں۔
435 جوانوں نےجانوں کانذرانہ پیش کیااورساڑھے پانچ سوزخمی ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایف سی کوئیک رسپانس فورس کو جدید خطوط پراستوارکیا جارہا ہے۔