خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ

پشاور: (ملت+اے پی پی) امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کیلئے صوبائی دارالحکومت میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ اس دوران اسلحے کی نمائش پر مکمل طور پر پابندی عائد رہے گی۔ سیاہ شیشوں والی اور اپلائیڈ فار گاڑیوں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ دریں اثناء، اس دوران جلسوں، جلوسوں اور ریلیوں وغیرہ پر بھی پابندی نافذ رہے گی۔