خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور میں میٹرو بس منصوبے کی ابھی تک فزیبلٹی رپورٹ نہیں بن سکی، امیر مقام

پشاور (ملت آن لائن + آئی این پی) وزیراعظم کے مشیر امیر مقام نے کہا ہے کہ پشاور میں میٹرو بس منصوبے کی ابھی تک فزیبلٹی رپورٹ نہیں بن سکی،خیبرپختونخوا میں وفاقی حکومت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے،فلاحی منصوبوں کی مخالفت کرنے والے اب منصوبوں کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔منگل کو چمکنی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہخیبرپختونخوا میں وفاقی حکومت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے،فلاحی منصوبوں کی مخالفت کرنے والے اب منصوبوں کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پشاور میں میٹرو بس منصوبے کی ابھی تک فزیبلٹی رپورٹ نہیں بن سکی جب خیبرپختونخوا میں ترقی ہونا چاہیے تھی اس وقت وہ دھرنے دیئے بیٹھے تھے۔۔۔