خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 800 سے تجاوز کرگئی

پشاور(ملت آن لائن)شہر میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافے کے بعد صوبائی حکومت نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔
خیبرپختون خوا کے دارالحکومت پشاور میں ڈینگی نے ایک بار پھر وار شروع کردیئے ہیں اور علاقہ تہکال، پشتہ خرہ، سفید ڈھیری سمیت 5 یونین کونسلز میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور متاثرہ مریضوں کی تعداد اب 800 سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔

ڈینگی وائرس کے تیزی سے پھیلنے کے بعد صوبائی حکومت نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے جب کہ شہر کے تمام بڑے اسپتالوں میں خصوصی سینٹر قائم کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

محکمہ صحت کے پی کے مطابق ڈینگی کے حوالے سے اب تک 4 ہزار 9 سو افراد کی اسکریننگ کی گئی ہے اور ڈینگی وائرس میں اضافے کے بعد آج پنجاب سے ڈاکٹروں کی ٹیمیں پشاور پہنچ رہی ہیں۔