خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور: پلی بارگین درخواست منظور، ایڈیشنل ڈائریکٹراحتساب بیورورہا

پشاور:(آئی این پی) میں کرپشن کے الزام میں گرفتار قومی احتساب بیورو کے ایڈیشنل ڈائریکٹر کو پلی بارگین کی درخواست منظور ہونے کے بعد رہا کر دیا گیا۔ نیب خیبر پختونخوا کے گریڈ 19 کے ایڈیشنل ڈائریکٹر رومان ظہیر پر غیر قانونی اثاثہ جات کیس میں 7 لاکھ روپے رشوت لینے کے الزام تھا۔ کیس میں ملزم کے وارنٹ گرفتاری رواں سال اپریل میں جاری کیے گئےجس کے بعد وہ روپوش ہوگئے تھے ۔ رومان ظہیر کی گرفتاری کے لیے متعدد چھاپے مارے گئے تاہم منگل کو ان کو گرفتار کیا گیا جس کے بعد ملزم نے ڈی جی نیب کو پلی بارگین کی درخواست دی ۔ درخواست احتساب عدالت میں پیش کی گئی جس پر احتساب عدالت کے جج نے مختصر فیصلے میں رومان ظہیر کی رہائی کے احکامات جاری کر دیئے جس کے بعد ملزم کو رہا کر دیا گیا ۔