خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور پولیس کی کارروائی، اشتہاری سمیت 22 افراد گرفتار

حیات آباد :(اے پی پی) حیات آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک اشتہاری سمیت 22 افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرکی ہے۔ رات گئے پشاور کے علاقے حیات آباد میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے حیات آباد پولیس نے ایک اشتہاری مجرم، 11 مشتبہ افراد، 5 غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندے اور 5 افراد کو کرایہ داری کے کوائف مکمل نہ کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمدکی گئی ہے۔