خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور کا باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ ملک کا چوتھا مصروف ترین ایئر پورٹ

اسلام آباد ۔(اے پی پی) پشاور کا باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ ملک کا چوتھا مصروف ترین ایئر پورٹ ہے جہاں سے ہفتہ وار 136 بین الاقوامی پروازیں چل رہی ہیں۔ اے پی پی کو دستیاب ایوی ایشن ڈویژن کی دستاویز کے مطابق باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور پر سال 2014-15ء کے دوران 1.3 ملین بین الاقوامی مسافروں کو سہولیات فراہم کی گئیں۔ ہوائی اڈہ پر بین الاقوامی شعبہ کی 9 ایئر لائنز چل رہی ہیں جن میں ایمریٹس، قطر ایئر ویز، سعودیہ عریبیہ ایئر لائنز، ایئر عریبیہ، پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز، ایئر بلیو اور شاہین ایئر انٹرنیشنل شامل ہیں۔