خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور: 58 اشتہاری اور258 غیرقانونی افغانی گرفتار

پشاور:( اے پی پی )کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے 6دنوں کے دوران سٹی‘ کینٹ اور رورل سرکل میں مطلوب 58 اشتہاری مجرمان اور 258 غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کو گرفتار کرلیاہے‘ پولیس ٹیموں نے سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان اور غیر قانونی طورپر مقیم افغان مہاجرین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 6دنوں میں قتل ،اقدام قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب 58اشتہاری مجرموں اور 258افغان باشندوں کو گرفتار کیا ہے۔