خبرنامہ خیبر پختونخوا

پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی،8 ملزم گرفتار،اسلحہ برآمد

ڈی آئی خان ۔(ملت آن لائن) پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران چھ بندوق بارہ بور ،دو پسٹل ،ایک رائفل اور درجنوں کارتوس برآمد کرکے آٹھ ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔کڑی خیسور پولیس نے علاقہ عمر خیل کچہ میں کاروائی کے دوران ملزمان محمد رمضان ،محمد جان اور علی جان کے قبضہ سے دو بندوق بارہ بور ایک پسٹل گیارہ کارتوس ،پروا پولیس نے علاقہ جھوک عبداللہ میں ملزمان عبدالوحید ،غلام قاسم ،صوبیدار ،سمیع اللہ ،عبدالرشید اوربگو خان ساکنان جھوک عبداللہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے چار بندوق بارہ بور ،ایک رائفل اور 63 کارتوس برآمد کرلیے ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں ۔