خبرنامہ خیبر پختونخوا

پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے انقلابی اقدامات اٹھا رہے ہیں،صوبائی وزیراکبرایوب خان

ہری پور۔(ملت آن لائن) صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب خان نے کہا ہے کہ عوام کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنا ہماری اولین ترجیحات ہیں، تحریک انصاف حکومت نے صحت و تعلیم کے شعبہ میں گران قدر خدمات سرانجام دی ہیں، پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے انقلابی اقدامات اٹھا رہے ہیں، جہاں پینے کے پانی کی کمی محسوس کی وہاں فراخدلانہ فنڈنگ یقینی بنا کر آبنوشی سکیم کا آغاز کیا، یونین کونسل گہر خان میں آبنوشی کیلئے نیا ٹیوب ویل لگا کر دیں گے جس پر جلد کام شروع ہو جائے گا۔ وہ بدھ کووی سی گہر خان کے وفد سے بات چیت کر رہے تھے۔ وفد کی قیادت رکن صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے41- ارشد ایوب خان، ناظم وی سی گہر خان بخشیش الہٰی، ملک حسرت خان، نعمان نومی، نائب ناظم پنڈ جمال سید صغیر حسین شاہ اور دیگر موجود تھے۔ ملک فرمان گل خان نے کہا کہ 1993ء میں سابق صوبائی وزیر یوسف ایوب خان نے موضع گہر خان کو ٹیوب ویل برائے آبنوشی کا تحفہ دیا تھا لیکن اب اس کے پانی کا لیول 40 فٹ نیچے چلا گیا ہے، ہم موضع گہر خان کے لوگوں کو نیا ٹیوب ویل بنا کر دیں گے تاکہ وہاں صاف پانی کی کمی کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔