خبرنامہ خیبر پختونخوا

کے پی بلین ٹری منصوبے میں بڑے پیمانے پر کرپشن کی نشاندہی

اسلام آباد(ملت آن لائن)ریحام خان نے خیبر پختونخوا کے بلین ٹری منصوبے میں بڑے پیمانے پر کرپشن کی نشاندہی کی ہے۔

ریحام خان نے خیبر پختونخوا کے احتساب کمیشن کے پاس پڑی ایک درخواست ٹویٹ کی ہے جس کے مطابق ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر مردان نے پودوں کے ٹھیکوں میں صرف ایک سال میں ساڑھے چار کروڑ روپے کمیشن بنایا۔ جو ڈیڑھ کروڑ پودے لگائے جانے تھے ان میں سے ایک بھی نہیں لگایا گیا۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں عمران خان کی جماعت تحریک انصاف برسراقتدار ہے ، عمران خان ہی کی تجویز پر صوبے میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے بچاؤ کے لیے ایک ارب درخت لگانے کا منصوبہ شروع کیا تھا۔ عمران خان اپنی ہر تقریر میں بلین ٹری منصوبے کو شفاف قرار دیتے ہیں۔

چیرمین پی ٹی آئی کی سابق اہلیہ ریحام خان نے عمران خان کئی تیسری شادی کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا اور خان صاحب کا راستہ شروع سے ہی مختلف تھا تاہم شاید اب انہیں صیح ٹریک والی شریک حیات مل جائے۔

پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کا کہنا تھا کہ آج کل نظریئے پر قائم رہنے والے سیاست دانوں کا فقدان ہے، خیبرپختون خوا میں تو حالیہ سیاست بغیر نظریئے کی سیاست نظر آتی ہے۔

ریحام خان کا کہنا تھا کہ ملک میں صرف پاناما کا مسئلہ ہی نہیں دیگر مسائل پر بھی غور کرنا چاہئے، پشاور میں عوام کو پینے کا پانی بھی میسر نہیں اور نا ہی خواتین کے لئے کوئی زچہ و بچہ سینٹر موجود ہے جبکہ کے پی کے پختون نوجوانوں کوغلط راہ پر ڈالا جارہا ہے انہیں سڑکوں پر لاکر قانون شکنی سکھائی جارہی ہے۔

ریحام خان نے کہا کہ میرا اور خان صاحب کا راستہ شروع سے ہی مختلف تھا میں ان کی راہ پر چل نہیں سکتی تھی اور اپنے ٹریک سے پیچھے ہٹنے سے قاصر تھی لیکن ہوسکتا ہے کہ عمران خان کا ٹریک آئندہ کسی اور سے مل جائے۔