خبرنامہ خیبر پختونخوا

پی ٹی آئی حکومت سے اپوزیشن لیڈرکے تین اہم سوالات،پچھلے تین حکومتی ادوارمیں کتناقرضہ لیا اورکتناواپس کیا،آمدنی کتنی بڑھی ، تفصیلات فراہم کی جائیں،اکرم درانی

پشاور۔(ملت آن لائن)خیبرپختونخوااسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی نے پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت سے تین اہم سوالات کرڈالے ،پچھلے تین حکومتی ادوارمیں کتناقرضہ لیاگیا،آمدنی کتنی بڑھی اور قرضے واپس کتنے ہوئے ،مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں۔جمعہ کے روز صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے اختتام پر اپوزیشن لیڈر اکرم درانی نے صوبائی وزیرخزانہ تیمورسلیم جھگڑا کومخاطب کرتے ہوئے ان سے تین اہم سوالات پوچھ لئے انہوں نے کہاکہ ایوان کوتفصیلات بتائی جائیں کہ ایم ایم اے ،اے این پی اور گزشتہ پی ٹی آئی کی حکومت میں کتنے قرضے لئے گئے،صوبے کی آمدنی کتنی بڑھی اور سابقہ حکومتوں نے کتناقرضہ واپس کیاوزیرخزانہ نے اپوزیشن لیڈرکے تینوں اہم سوالات اپنے پاس نوٹ کئے۔