خبرنامہ خیبر پختونخوا

چارسدہ:پولیس،فورسزکامشترکہ آپریشن،47 مشتبہ افرادگرفتار

چارسدہ :(آئی این پی ) چارسدہ میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن کے دوران 47 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق، چارسدہ کے علاقے تھانہ مندی اور مردان تھانہ سٹی کی حدود میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی بھی لی گئی ، گرفتار ہونے والے ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئی۔ آپریشن کے دوران مردان سٹی کے علاقے میں دو سو گھروں کو چیک کرکے کرایہ داری ایکٹ کے تحت دس کرایہ داروں کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزمان کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔