خبرنامہ خیبر پختونخوا

چارسدہ :سی ٹی ڈی کی کارروائی، دہشت گرد گرفتار

چارسدہ(آئی این پی)محکمہ انسداد دہشت گردی نے چارسدہ میں کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔ جس کے قبضہ سے دستی بم برآمد ہواہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی چارسدہ میں خان ماہی کے علاقے میں کی گئی۔ اس دوران ایک دہشت گرد شاہ فیصل کو گرفتارکیاگیا۔ جس کے قبضہ سے دستی بم اور پستول برآمد ہوا۔شاہ فیصل چارسدہ پولیس کو دہشت گردی کے مختلف مقدمات میں مطلوب تھا۔