خبرنامہ خیبر پختونخوا

چارسدہ میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

چارسدہ میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد
چارسدہ:(ًلت آن لائن) چارسدہ پولیس نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے قبرستان میں زیر زمین چھپایا گیا بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ چارسدہ کی تحصیل شبقدر میں سبحان موڑ کے قریب قبرستان میں زیر زمین چھپایا گیا گولہ بارود اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ ایس ایچ او محمد عارف کے مطابق 40 کلو بارودی مواد، 7 مارٹر گولے، 5 ریموٹ کنٹرول رسیور برآمد کیے گئے ہیں جبکہ 10 دستی بم، 13 ڈیٹو نیٹرز اور آئی ای ڈی بھی برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق کارروائی میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان باجوڑ گروپ کے 5 دہشت گردوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے ۔