خبرنامہ خیبر پختونخوا

چارسدہ:: پڑانگ روڈ سے تجاوزات کا صفایاکردیاگیا

چارسدہ۔06 نومبر(اے پی پی)پڑانگ روڈ چارسدہ میں تجاوزات کے خلاف ایڈیشنل ایس ایچ او پڑانگ نے کارروائی کرتے ہوئے تجاوزات کا صفایا کردیا‘ ایڈیشنل ایس ایچ او پڑانگ مراد خان نے اسسٹنٹ کمشنر چارسدہ کی نگرانی میں ٹی ایم اے‘ ٹریفک پولیس کے ہمراہ پڑانگ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ہتھ ریڑھی مالکان کے خلاف کارروائی کرکے انہیں ہٹادیااور سڑک پیدل چلنے والوں کیلئے کھول دی۔ متاثرین نے انتظامیہ سے متبادل جگہ فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا تاکہ وہ باعزت روزی کماسکیں۔