خبرنامہ خیبر پختونخوا

چترال میں افغان طالبان کےدوسرے روز بھی حملے،5 چرواہےجاں بحق

چترال:(اے پی پی) سرحد پار سے آنے والے افغان طالبان مختلف علاقوں میں 5 مقامی چرواہوں کو ہلاک کرنے کے بعد سیکروں مویشی اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے۔ چتراک کے علاقے کالاش کی وادی بریر میں افغان طالبان نے مقامی چرواہوں پر مسلسل دوسرے روز حملہ کرکے 3 چرواہوں کو ہلاک کرکے 7 سو سے زائد جانور لوٹ لئے۔ مقامی پولیس کے مطابق افغان طالبان نے مقامی چرواہوں کو یرغمال بنایا اور مزاحمت پر 3 چرواہوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا جبکہ 700 سے زائد بھیٹر اور بکریاں لے کر فرارہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق 2 درجن سے زائد دہشت گرد اپنے ساتھ گاڑیاں بھی لائے تھے جن پر جانوروں کو لاد کر فائرنگ کرتے ہوئے بھاگ نکلے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے پہلے آج صبح ہی سرحد پار سے دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے وادی کیلاش کے علاقے استوری میں 2 افراد کو ہلاک کردیا تھا۔ گرشتہ روز بھی افغان طالبان نے چترال کے علاقے بمبوریت گرمانی میں داخل ہو کرحملہ کیا تھا اور 3 چرواہوں کو قتل کر کے 3 سو بکریوں کا ریوڑ ساتھ لے گئے تھے ۔