خبرنامہ خیبر پختونخوا

چنیوٹ میں سرچ آپریشن،14 افراد گرفتار

چنیوٹ: (آئی این پی) چنیوٹ میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے 14 مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے غفور آباد ، دل خوشاب احمد پورہ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران 100 سے زائد مشکوک افراد کو چیک کیا گیا اور کئی افراد کی بائیو میٹرک ڈیوائس چیکنگ بھی کی گئی اور شناختی کارڈ بھی چیک کیے گئے۔پکڑے گئے 14 مشکوک افراد کونامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔